ایران: مستونگ میں اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کیخلاف حملے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے


ایران: مستونگ میں اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کیخلاف حملے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں الیکشن مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں انتخابی ریلی پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ایران نے خودکش حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری