امریکہ کی میز اور میدان جنگ میں بدترین شکست کے بعد ایران سے تیل خریدنے والوں کو بزدلانہ دھمکی


امریکہ کی میز اور میدان جنگ میں بدترین شکست کے بعد ایران سے تیل خریدنے والوں کو بزدلانہ دھمکی

امریکہ نے سفارتی آداب اور اخلاقی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران سے تیل خریدے والے ممالک کو کھلی دھمکی دی ہے کہ جو بھی ملک ایران سے تیل خریدے گا، واشنگٹن اس کے خلاف تادیبی کارروائی کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیرخزانہ اسٹیون منوچین نے ایوان نمائندگان کی مالی کمیٹی کے اجلاس میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران سے تیل خریدنے پر چین کے خلاف بھی امریکا پابندیاں عائد کرے گا کہا کہ واشنگٹن چین روس اور جو بھی یورپی ملک ایران سےتیل خریدے گا اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا۔ 

امریکی حکومت نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد کہا ہے کہ وہ چار نومبر تک ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچادے گی۔ 

واشنگٹن نے دنیا کے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ تہران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے تحت ایران سے تیل خریدنا بند کردیں لیکن دوسری جانب دنیا کے  بہت سے ملکوں نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ وہ امریکی ڈکٹیشن کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری