امریکی اتحادیوں کی شام کی طرح افغانستان میں بھی عام شہریوں پر بمباری، 41 جاں بحق


امریکی اتحادیوں کی شام کی طرح افغانستان میں بھی عام شہریوں پر بمباری، 41 جاں بحق

مسلمانوں کے خون کے پیاسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام کی طرح افغانستان میں بھی عام شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ ایک مسجد شہید اور متعدد گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ پکتیا اور ننگرہار میں بھی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری سے41 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملے میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی جبکہ کئی گھروں، گاڑیوں اور ایک پٹرول پمپ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیاروں نے صوبہ پکتیا میں بمباری کی جس سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ امریکی فوج نے ضلع زرمت میں بمباری کی جبکہ اس دوران زمینی امریکی فوج نے بھی کارروائی کی۔

عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج نے شملزئی گاؤں میں عام شہریوں کے گھروں پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خاصدارنامی شخص کا مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا اور وہاں موجود15افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جاں بحق ہوگئے۔

بمباری کے بعد جب علاقہ مکین لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے وہاں پہنچے تو امریکی طیاروں نے پھر بمباری کردی جس میں مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔

امریکی اور اس کے اتحادی ایسی حالت میں بلا وجہ اور بغیر کسی خوف و ڈر کے مسلمانوں کو آئے روز خون میں نہلا رہے ہیں کہ ان کی اخلاقی اور سیاسی حامیوں میں خود مسلمان حکمران موجود ہیں جبکہ حمایت کے علاوہ نام نہاد مسلمان حکمران بالخصوص خادمین شریفین کی جانب سے امریکیوں کو امت مسلمہ کی دولت و ثروت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے امریکہ اور برطانیہ کو اسلحہ کے عوض دینے والی رقم کا بیشتر حصہ مکہ مکرمہ کی ہر سال کی آمدنی ہے جو عالم اسلام کے مختلف ممالک سے فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج ادا کررہے ہیں جبکہ اس رقم کا کچھ حصہ سعودی و امارات کے تیل کی آمدنی سے ادا کیا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری