داعش دغ سعودی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی


داعش دغ سعودی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

دہشتگرد گروہ داعش نے سعودی عرب کے ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا اور اس کی ذمہ داری قبول کرلی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے صوبے قاسم میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر عالمی شدت پسند گروہ داعش نے حملہ کیا تھا، کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے جبکہ اس حملے میں داعش کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

صوبہ قاسم کے علاقے بریدہ میں ہونے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار سمیت ایک غیر ملکی باشندہ بھی مارا گیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے تین شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے باقاعدہ حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے تاہم انہوں نے ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جس سے اندازہ ہوسکے کہ واقعی یہ حملہ انہوں نے کیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں چین، پاکستان، روس اور ایران کے انٹیلی جنس سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں‌ افغانستان سے داعش کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں گذشتہ ماہ ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبے میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری