روس: شام سے حزب اللہ لبنان کا انخلاء قابل قبول نہیں


روس: شام سے حزب اللہ لبنان کا انخلاء قابل قبول نہیں

ایک روسی سفارتکار نے شام میں موجود حزب اللہ لبنان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شام سے حزب اللہ لبنان کے نکل جانے پر مبنی درخواستیں قابل قبول نہیں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے انٹرفیکس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک روسی ڈیپلومیٹ نے امریکی حکام کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سے حزب اللہ لبنان کے نکل جانے کی درخواستیں قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کا شام سے انخلاء اس ملک میں دہشتگردی کی جڑیں خشک ہونے سے قبل قابل قبول نہیں ہے۔

روسی سفارتکار کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کی ریڈیکل دہشتگردی کے خلاف جدوجہد مشرق وسطیٰ میں ماسکو کی پالیسیوں کے مطابق ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روسی صدر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور یوری یوشاکوف نے شام کے جنوب مغرب میں ایرانی فورسز کے انخلاء سے متعلق ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان موافقت کے امکانات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات میں شام کی صورتحال اور اس ملک میں ایرانی فورسز کی موجودگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری