فیفا ورلڈکپ 2018؛ بیلجیئم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب


فیفا ورلڈکپ 2018؛ بیلجیئم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

فیفا ورلڈکپ 2018 میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم انگلینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں فیفا ورلڈکپ 2018 کے تیسری پوزیشن کا میچ انگلینڈ اور بیلجئم کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلش ٹیم کو 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح ٹیم نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدا میں ہی حریف دفاع میں شگاف ڈال دیا، معطلی کے بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے تھامس میونیئر نے چوتھے منٹ میں گول کرکے بیلجئم کو برتری دلائی۔

کھیل کے 23ویں منٹ میں انگلش کپتان ہیری کین کے سامنے صرف گول کیپر موجود تھا لیکن انھوں نے فٹبال جال سے باہر پھینک دی، دوسرے ہاف کے دوران کھیل کے 70ویں منٹ میں انگلینڈ کے ایرک ڈائر نے گول کیپر کو بھی ڈاج دیدیا تھا لیکن دفاعی کھلاڑی ایلڈرویرلڈ بروقت پہنچے اور فٹبال کو کک مارکر باہر پھینک دیا اور یوں انگلینڈ کی ایک اور کوشش ناکام گئی، کھیل کے 81ویں منٹ میں ایڈن ہیزارڈ نے کیون ڈی بروئین کے پاس پر فٹبال کو جال کی راہ دکھا دی۔

برتری دگنی ہونے کے بعد انگلینڈ کیلیے میچ میں واپسی کی امیدیں دم توڑ گئیں، بیلجیئم نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل سے محرومی پر مایوس شائقین کو کچھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کر دیا۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری