شیڈول فورتھ کیخلاف تحریک چلائی جائے گی، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان


شیڈول فورتھ کیخلاف تحریک چلائی جائے گی، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ایک اہم اجلاس میں پارٹی کے علاقائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی، شیخ کریمی، انجینئر شبیر اور دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی حکومتی کوششوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ایک اہم اجلاس اسکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی، شیخ کریمی، انجینئر شبیر اور دیگر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی حکومتی کوششوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ احمد نوری نے کہا کہ آغا علی رضوی کی آواز گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام کی آواز ہے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی خطے کے عوام کی توہین اور ناقابل برداشت ہے۔ صوبائی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور پرامن حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے خطے میں پھیلنے والی بے چینی کا ذمہ دار حکومت ہوگئی۔ یہ حکومت کی بھول ہے کہ ریاستی جبر کے ذریعے عوامی حقوق سے دستبردار ہوں گے۔ عوامی حقوق کی جدوجہد آخری دم تک کرتے رہیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیڈول کا استعمال سیاسی انتقام کے طور پر ہو رہا ہے اور اس شیڈول میں پرامن عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے علاوہ کسی بھی ملک دشمن عناصر کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا۔ ریاستی اداروں بلخصوص حساس اداروں سے بار بار مطالبے کے باوجود شیڈول فورتھ کو سیاسی انتقام کے طور پر کیا گیا۔ اب مزید یہ مظالم برداشت نہیں کریں گے اور ظلم کے خلاف پورے خطے میں بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

اجلاس میں مطالبہ بھی کیا گیا کہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی شخصیات کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کرکے خطے سے ہی اس قانون کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری