دنیا کے 192 ممالک کا "ترک وطن" کے عالمگیر معاہدے پر اتفاق


دنیا کے 192 ممالک کا "ترک وطن" کے عالمگیر معاہدے پر اتفاق

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کے 192 ممالک کے مابین ترک وطن کے ایک عالمگیر معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر ترک وطن کے عمل کو محفوظ اور منظم بنانا ہے جبکہ امریکا ان ممالک میں شامل نہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر سے ہفتے کو ملنے والی مختلف خبر ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق اس ’’مائیگریشن پیکٹ‘‘ پر اتفاق رائے دراصل ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والے کٹھن مذاکرات کے بعد ایک ایسی مشترکہ دستاویز کی منظوری کی صورت میں ہوا، جس پر دنیا کے تقریباً سبھی ممالک کے نمائندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

معاہدے کی اسی سال دسمبر میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے وزرا کے مراکش میں ہونے والے ایک اجلاس میں توثیق ابھی باقی ہے، عالمی ادارے کے رکن ممالک اس معاہدے پر عمل درآمد کے قانوناً پابند نہیں ہوں گے لیکن اس معاہدے کی جنرل اسمبلی میں منظوری بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری