سامراج کی مخالفت کا قومی دن؛ یمن میں بچوں اور خواتین کے قاتلوں کیخلاف مظاہرے + تصاویر


سامراج کی مخالفت کا قومی دن؛ یمن میں بچوں اور خواتین کے قاتلوں کیخلاف مظاہرے + تصاویر

یمن کے نہتے عوام نے "سامراج کی مخالفت کے قومی دن" کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر احتجاجی جلوس نکال کر عالمی سامراج امریکہ اور اسرائیل اور اس کے حواریوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سامراج مخالف قومی دن کی مناسبت سے سنیچر کو صنعا، الحدیدہ، صعدہ ، حجہ اور عمران سمیت مختلف شہروں میں دسیوں لاکھ یمنی شہریوں نے شرکت کی۔یمنی عوام نے ان ریلیوں میں اعلان کیا کہ امریکا، اسرائیل اور آل سعود اور ان تمام قوتوں سے اپنی نفرت کا اعلان کرنے لئے ان مظاہروں میں شریک ہوئے ہیں جو یمنی خواتین اور بچوں کا قتل عام کررہی ہیں۔

یمنیوں نے ملت یمن کے تئیں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے موقف کی قدردانی کی۔

یاد رہے کہ یمن میں سن دو ہزار دو میں یمنی عوام کے رہنما شہید حسین بدرالدین الحوثی نے چودہ جولائی کو سامراج کی مخالفت کا قومی دن قرار دیا تھا۔

شہید حسین بدرالدین الحوثی نے دہشت گردی اور القاعدہ کے خلاف مجاہدت شروع کی اور دو ہزار چار میں سابق ڈکٹیٹر حکومت کے فوجیوں کے ساتھ ایک لڑائی میں شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری