ملک دشمن عناصر انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، نگران وزیر اطلاعات و نشریات


ملک دشمن عناصر انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، نگران وزیر اطلاعات و نشریات

اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے عام انتخابات کے وقت پر انعقاد کے لئے امن و سلامتی یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

سید علی ظفر نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق فراہم کر دیا گیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں تقرریاں اور تبادلے میرٹ کی بنیاد پر کئے گئے ہیں۔

ملک میں پانی کے مسئلے کے حوالے سے ایک اور سوال پر علی ظفر نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور آبی ذخائر کے مسئلے پر ایک جیسے نظریات رکھتی ہے۔

ان کا موقف تھا کہ کالاباغ ڈیم ایک بہترین منصوبہ ہے تاہم بدقسمتی سے یہ معاملہ سیاست کی نظر ہو گیا ہے۔علی ظفر نے اضافی پانی ڈیموں میں ذخیرہ کرنے کے لئے پانی کے مناسب استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری