شام پر پھر اسرائیل کا حملہ؛ امریکی و صہیونی مسلمان ممالک پر حملوں کو کیوں اپنا حق سمجھتے ہیں؟


شام پر پھر اسرائیل کا حملہ؛ امریکی و صہیونی مسلمان ممالک پر حملوں کو کیوں اپنا حق سمجھتے ہیں؟

امریکی و صہیونی جہاں بعض غدار مسلمان حکمرانوں کی حمایت کے سبب دنیا کے تمام ممالک بالخصوص امت مسلمہ پر بم برسانا اپنا حق سمجھتے ہیں وہیں یہ جارح حکومتیں کسی بھی تنظیم یا ملک کو مزاحمت کی صورت میں فوری طور پر دہشتگرد قرار دیکر ان کو نابود کرنے کیلئے نت نئی سازشیں شروع کرتی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غاصب اسرائیلی ریاست نے شام کے شمال میں واقع نیراب ہوائی اڈے کے قریب شامی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

شامی فضائیہ کی کمان کے ایک ذرائع نے خبر رساں ادارے سانا کو بتایا کہ حملوں کا مقصد اسرائیل کی جانب سے جنوبی شام میں باغیوں اور دہشتگردوں کی حمایت کرنا تھا جہاں شام کی سرکاری فوج نے زمینی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی و صہیونی جہاں بعض غدار مسلمان حکمرانوں کی حمایت کے سبب دنیا کے تمام ممالک بالخصوص امت مسلمہ پر بم برسانا اپنا حق سمجھتے ہیں وہیں یہ جارح حکومتیں کسی بھی تنظیم یا ملک کو مزاحمت کی صورت میں فوری طور پر دہشتگرد قرار دیکر ان کو نابود کرنے کیلئے نت نئی سازشیں شروع کرتی ہیں جن کی مثالیں گزشتہ سالوں سے پوری دنیا مشاہدہ کرچکی ہے جبکہ دوسری جانب دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی قسم کا اسلحہ بنانا امریکی و صہیونی سلامتی کیلئے خطرہ شمار کیا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری