روپے کی قدر میں مزید کمی، امریکی ڈالر 127 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

ایرانی تومان کی طرح پاکستانی روپے کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے سبب امریکی ڈالر127 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔

روپے کی قدر میں مزید کمی، امریکی ڈالر 127 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر5  روپے 95 پیسے کے اضافے کے بعد 127 روپے 50  پیسے تک ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 126 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے72 پیسے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے 7 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 30 مارچ 2018 کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 115 روپے50 پیسے تھی جو آج بڑھ کر 125 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری