اے این پی کے ایک اور رہنما پر قاتلانہ حملہ، زخمی ہوکر جان بچ گئی


اے این پی کے ایک اور رہنما پر قاتلانہ حملہ، زخمی ہوکر جان بچ گئی

قلعہ عبداللہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر اور اے این پی کے رہنما داؤد خان اچکزئی زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی میں اے این پی کے امیدوار انجینیئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق داؤد خان اچکزئی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انجینیئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری