پاک ایران افواج کے سربراہوں کی ملاقات میں باہمی عکسری تعاون پر تاکید


پاک ایران افواج کے سربراہوں کی ملاقات میں باہمی عکسری تعاون پر تاکید

پاک آرمی چیف نے پاک ایران فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین فوجی تعاون خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال پر مثبت اثر ڈالے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل ڈاکٹرمحمدباقری نے جی ایچ کیوکادورہ کیااور جنرل قمرجاویدباجوہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں ایرانی وفد نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور معزز مہمانوں نے پاک ایران بہتر تعلقات کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال پر مثبت اثر ڈالے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری