امریکی ریاست میسوری میں مقامی دہشتگرد کی فائرنگ سے 3 پولیس افسران ہلاک

امریکی ریاست میسوری کے شہر کنزاس میں مسلح دہشتگرد نے فائرنگ کرکے تین پولیس افسروں کو ہلاک کردیا ہے۔

امریکی ریاست میسوری میں مقامی دہشتگرد کی فائرنگ سے 3 پولیس افسران ہلاک

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سٹی پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔امریکہ میں تشدد، فائرنگ اور اغوا برائے تاوان کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور سالانہ کئی ہزار افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دوسو ستر ملین سے تین سو ملین تک ہتھیار امریکی شہریوں کے پاس ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں طاقتور اسلحہ لابی کے زبردست حامی ہیں۔

صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی اسلحہ براداروں کے حقوق پر حملے کا دور گزرچکا ہے اور اب ان کا ایک حقیقی حامی وائٹ ہاؤس میں موجود ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری