روس اور امریکی صدور کی ملاقات؛ عالمی مسائل کو حل کرنے سے متعلق گفتگو


روس اور امریکی صدور کی ملاقات؛ عالمی مسائل کو حل کرنے سے متعلق گفتگو

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب سے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکہ کے صدر ٹرمپ نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں روس کے صدر نے کہا کہ انھیں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہے اور ہم دونوں اس ملاقات میں عالمی مسائل کو حل کرنے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

اس ملاقات میں صدر ٹرمپ نے بھی فیفا ورلڈ کپ کامیاب طریقے سے منعقد کرانے پر روسی صدر کو مبارکباد پیش کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ روس اور امریکہ کے پاس پوری دنیا میں 90 فیصد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ۔ امریکی صدر نے روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی امید کا اظہار کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری