الیکشن کمیشن کاایس ایم ایس سروس کا آغاز

الیکشن کمیشن نے بڑے شہروں میں رائے دہندگان کے لئے اپنے پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق معلومات کے حصول کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کاایس ایم ایس سروس کا آغاز

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الیکشن کمیشن نے بڑے شہروں میں رائے دہندگان کے لئے اپنے پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق معلومات کے حصول کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق رائے دہندگان 8300 پراپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کےحکام نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی گئی ہے اس سہولت کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری