یمن کا صوبہ صعدہ پھر جارح سعودی اتحادی افواج کے نشانے پر

یمن کے صوبہ صعدہ کو جارح سعودی اتحادی افواج کے طیاروں نے ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کا صوبہ صعدہ پھر جارح سعودی اتحادی افواج کے نشانے پر

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین بربریت میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الصغراء نامی علاقے کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد نہتے شہری خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری