روس کی ایران کو بڑی پیشکش؛ امریکی پابندیوں کے مقابلے میں 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ


روس کی ایران کو بڑی پیشکش؛ امریکی پابندیوں کے مقابلے میں 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ

ایسی حالت میں جب ایران پر امریکی پابندیوں اور دھمکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مغربی ممالک کی بڑی بڑی کمپنیاں مالی نقصان کے خوف کے مارے ایران سے اپنا بوریا بستر سمیٹ کر نکلنے کی کوششوں میں ہیں، روس نے نہایت جرات مندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے ایران کی تیل اور گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کی توانائی کی بڑی کمپنیوں اور ایرانی وزارت تیل کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر بات چت جاری ہے۔

روسی ذرائع کے مطابق ماسکو اور تہران دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھا رہے ہیں اور روس، ایران میں توانائی کے شعبہ میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے اعلی مشیر علی اکبر ولایتی نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ولایتی  کا کہنا ہے کہ روس ایران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری