سمندر پار پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، نادرا حکام


سمندر پار پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، نادرا حکام

نادرا حکام کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں سمندر پار رہنے والے پاکستانی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے لیکن تاحال سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے لیکن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو وطن آنا ہو گا۔

حکام کے مطابق پاکستان آکر بھی سمندر پار رہنے والے وہی شہری ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹر ہوں گے۔

خیال رہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری