افغانستان؛ امریکہ کی عام شہریوں پر بمباریوں میں اس بار انٹر کالج نشانے پر


افغانستان؛ امریکہ کی عام شہریوں پر بمباریوں میں اس بار انٹر کالج نشانے پر

جارح امریکی فوج کہ جو مختلف مسلمان ممالک میں دہشتگردوں کے بہانے عام شہریوں پر بمباریاں کرنے میں لمحہ بھر تاخیر نہیں کرتی، نے اپنی تازہ ترین بربریت میں انٹر کالج کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان میں امریکی جنگی طیاروں نے اس بار ایک کالج پر بمباری کردی۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقے وردک میں ایک اعلی سرکاری عہدیدارعبدالرحمان منگل نے بتایا ہے کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے بدھ کو ایک انٹر کالج پر بمباری کردی۔

انھوں نے بتایا کہ امریکا کی اس فضائی جارحیت مں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں  طالبان کے کچھ لوگ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وقت امریکا اور نیٹو کے انیس ہزار سے زائد فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔

ہمارے نمائندے نے وردک کے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوربہ دوردک کے ضلع جلریزمیں طالبان گروہ کے ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال میں ہلاک ہونےوالے  امریکای فوجیوں کی تعداد دس ہوگئ ہے۔

افغانستان سے ایک خبر یہ بھی ملی ہے کہ صوبہ فاریاپ میں ایک پولیس اہلکار نے چھے فوجیوں کو گولی مارنے کے بعد طالبان گروہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

طالبان نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذکورہ شخص پولیس فورس میں طالبان کے لئے جاسوسی کا کام کرتا تھا۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری