عمران خان پر ممکنہ حملوں کے خطرات کے سبب سیکورٹی سخت


عمران خان پر ممکنہ حملوں کے خطرات کے سبب سیکورٹی سخت

پاکستان میں سیاسی جلسوں اور سیاست دانوں پر حملوں کے بعد بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں انتخابات 2018 کے پُر امن انعقاد کے سلسلے میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عمران خان سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی آئی جی سیکورٹی وقار چوہان کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں سیاست دانوں کے تحفظ کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکورٹی پر 2 اسکواڈ سمیت 16 اہل کار تعینات ہیں، تاہم خطرات بڑھنے کی وجہ سے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اے آر وائی کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہم راہ بھی 2 اسکواڈ سمیت 16 اہل کار تعینات ہیں، ذرائع نے کہا کہ پارٹی سربراہوں کی اسلام آباد آمد پر بھی انھیں مکمل سیکورٹی دی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسوں اور کارنر میٹنگز کی سیکورٹی ایس او پی کے مطابق رکھی جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری