نگران حکومت پاکستان کا برآمدات میں اضافے کیلئے تاجروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ


نگران حکومت پاکستان کا برآمدات میں اضافے کیلئے تاجروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مقامی مصنوعات کا بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے پر زور دیا ہے تاکہ درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعت کو اپنے مسابقتی انتظام کے تمام مواقع کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے کے واجبات جن میں ترسیل اور تقسیم کے نقصانات شامل ہیں کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا جن کے باعث گردشی قرضے کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر نے کاروباری شعبے کو درپیش مسائل پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور کاروبار کی مجموعی صورتحال کے استحکام اور ایسے اقدامات جن سے معیشت کے مختلف شعبوں کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے کے بارے میں سفارشات کا تبادلہ کیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر خزانہ نے سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ منتخب حکومت کے لئے یہ انتہائی معاون ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی بی سی کو ٹیکس اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی تجاویز حکومت کو بھیجنی چاہئیں تاکہ نئی حکومت میں غور کے لئے متعلقہ وزارتوں میں اس پر کام شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے تاجر برادری کو مکمل سہولت فراہم کریگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری