نواز اور مریم نواز کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، علی ظفر


نواز اور مریم نواز کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، علی ظفر

قانونی امور کے نگران وزیر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم صفدر کو جیل قوانین کے مطابق تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون تمام مجرموں کے لئے برابر ہے اور عدالتی فیصلے کے مطابق نوازشریف اور مریم صفدر کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

وزیر نے کہا کہ حکومت عدالت کے فیصلے پر اس کے احکامات کے مطابق عملدرآمد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مقام کو سب جیل قرار دینا حکومت کے اختیار میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف اور مریم صفدر کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری