الیکشن 2018؛ فوج پریزائیڈنگ افسر کے ماتحت کام کرے گی


الیکشن 2018؛ فوج پریزائیڈنگ افسر کے ماتحت کام کرے گی

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز فوج پریزائیڈنگ افسر کے ماتحت کام کرے گی۔ تاثر دیا گیا فوج آزاد حیثیت میں کام کرے گی یہ غلط ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے۔ تمام پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ ہمارے پاس 85 ہزار پریذائیڈنگ افسران ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام انتخابی مبصرین پاکستان پہنچ چکے ہیں، مبصرین سے متعلق منفی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹاف کو بلوچستان میں سیکیورٹی دی گئی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ہمارے افسر کو شہید کیا گیا تھا۔

بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ نیکٹا کے ساتھ اجلاس ہوا 20 ہزار کے قریب حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔ صوبوں کو کہا ہے وہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے ضرور لگائیں، الیکشن کمیشن نے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فوج پریزائیڈنگ افسر کے ماتحت کام کرے گی۔ تاثر دیا گیا فوج آزاد حیثیت میں کام کرے گی یہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ہوتا ہے۔ امیدواروں کا تحفظ، عملے اور پولنگ اسٹیشنز کا تحفظ ضروری ہے۔ 18 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے لگائے جائیں گے۔

سیکریٹری کا کہنا تھا کہ طے شدہ طریقہ کار پر چلا جائے گا، پھر کارروائی کی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق تحریری طور پر رکھا گیا ہے۔ بعض سیاسی جماعتوں کے قابل اعتراض اشتہارات کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ بکس بھرنے کی کوشش پر فوجی جوان آر او اور پی او کو بتائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری