الیکشن سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی


الیکشن سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 898 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کاروبار کے آغاز کے پہلے 15 منٹ میں ہی انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار نے 41 ہزار 896 پوائنٹس کی اعلیٰ ترین سطح پر آگئی تھی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 13 ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ 70 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 253 کی قدر میں اضافہ، 97 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قدر میں استحکام رہا۔

کمرشل بینکنگ کا شعبہ 4 کروڑ 65 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جبکہ کیمیکل اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بالترتیب 4 کروڑ 13 لاکھ اور 3 کروڑ 19 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں کے الیکٹرک 2 کروڑ 28 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، لاٹے کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ 2 کروڑ 11 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ 2 کروڑ 4 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، بینک آف پنجاب 2 کروڑ 1 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ پاک الیکٹران لمیٹڈ 1 کروڑ 37 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

مارکیٹ کا جائزہ لینے والی کمپنی ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق سرمایہ کاروں نے پری الیکشن ریلی میں حصہ لیتے ہوا مارکیٹ میں تیزی لائی۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی شراکت داری گزشتہ 3 ماہ میں سب سے زیادہ رہی جبکہ حجم گزشتہ روز سے 36 فیصد بڑھا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری