پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے: سربراہ نیکٹا


پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے: سربراہ نیکٹا

نیکٹا کے سربراہ نے ایسی حالت میں ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کی سربراہوں کو تحریک طالبان کی جانب سے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ پاک فوج نے کسی بھی شہر کیلئے سیکورٹی الرٹ جاری نہیں کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے بتایا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے اور اب تک 65 تھریٹ الرٹ آئے ہیں، کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے سب سے زیادہ تھریٹ الرٹ ہیں، کالعدم جماعت الاحرار اور داعش سے بھی خطرات آئے ہیں جب کہ میرے پاس ایم کیوایم لندن کی طرف سے ایک تھریٹ الرٹ ریکارڈ پرہے۔

ڈاکٹر سلیمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لیے زیادہ تھریٹ موصول ہوئے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کومبنگ آپریشنز لانچ کرنے چاہئیں جب کہ اضلاع اور تھانوں کی سطح پر کو آرڈینیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نیکٹا انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کو صوبوں سے شیئر کرتا ہے، جن سیاسی قائدین کی زندگیوں کو خطرہ ہے ان کی فہرست کمیٹی کودی جائے گی۔

نیکٹا سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن عمل کےخلاف کچھ عسکریت پسند گروپ متحرک رہتے ہیں، یہ گروپ مخصوص پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری