چمن میں مال روڈ کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی


چمن میں مال روڈ کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مال روڈ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق دھماکا مال روڈ کے قریب اس وقت ہوا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

ابتدائی اطلاعت کے مطابق دھماکا خیر مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑی تھی۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کی وجہ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے سے متعلق شواہد جمع کرنا شروع کردیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری