فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تین شہری شہید


فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تین شہری شہید

غاصب صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ بارڈر کے قریب فائرنگ کی گئی جس کے باعث تین نہتے فلسطینی شہید ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینیوں کی شہادات کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فلسطینی باشندوں نے سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں چلائی تھیں جس کے ردعمل میں اسرائیلی فوج نے ان پر حملہ کیا اور یہ ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطین میں قابض صیہونی فورسز نے فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔

علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے رفاہ میں بھی فضائی کارروائی کی گئی تھی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تین فلسطینی شدید زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار نہتے فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014ء میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پرشدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری