سانحہ مستونگ کا ماسٹرمائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک، سکیورٹی ذرائع


سانحہ مستونگ کا ماسٹرمائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک، سکیورٹی ذرائع

قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر مفتی ہدایت اللہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والا مفتی ہدایت اللہ ہی سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ہے تاہم مفتی ہدایت اللہ کے ساتھیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سے قبل مستونگ خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی تھی جس کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 148 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری