جرمنی میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 14 افراد زخمی


جرمنی میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 14 افراد زخمی

جرمنی میں مقامی دہشتگرد نے بس میں گھس کر چاقو سے حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی میں مشتبہ شخص کے بس میں گھس کر چاقو سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

جرمنی کے شمالی شہر لئیوبک میں ایک چاقو بردار شخص نے مسافروں سے بھری بس میں داخل ہوکر اس میں موجود لوگوں کو پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔

عینی شاہدین میں  سے ایک نے پولیس کو بیان دیا کہ  چاقو تھامے شخص نے ادھیڑ عمر کی خاتون کو سب سے پہلے نشانہ بنایا، حملہ آور نے خاتون کے سینے میں چاقو مارا اور اس کے بعد دیگر مسافروں پر حملہ کیا۔

پولیس نے  واقعے کی تفصیلات میں بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے حملے میں بچ جانے والے دیگر مسافروں کا پتا لگا کر ان سے بھی معلومات جمع کی جائیں گی۔

پولیس کا کہنا کہ ابتدائی طور پر واقعے کا سبب بننے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس میں دہشت گردی کے محرکات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ جرمنی داعش کے متعدد حملوں کے بعد ہائی الرٹ پر ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری