عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی مکمل


عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی مکمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپتے ہوئے چھپائی کا کام بھی مکمل کر لیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ پہلی بار سیکیورٹی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جبکہ 10 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کراچی میں چھاپے گئے، ڈی جی خان, سرگودھا ڈویژنز، بلوچستان, سندھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال ڈویژنز کے لئے بیلٹ پیپرز کراچی میں چھاپے گئے ہیں اور کے پی اور فاٹا کے لئے 3 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرپرنٹنگ کارپوریشن اسلام آباد میں چھاپے گئے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور  بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ بیلٹ پیپرزکی ترسیل کا عمل چاروں صوبوں میں ماسوائے کراچی کے مکمل ہو گیا ہے جبکہ بلوچستان اورکے پی کے بیلٹ پیپرزکی چھپائی اور ترسیل مکمل کر لی گئی ہے اور کراچی میں بیلٹ پیپرزکی ترسیل آج کی جا ئے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری