چین کے بعد جاپانی کمپنیاں بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کیلئے پرعزم


چین کے بعد جاپانی کمپنیاں بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کیلئے پرعزم

چین کی معروف کمپنی سینوپیک کے اعلان کے بعد جاپانی کمپنیوں نے بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے اپنی حکومت سے امریکہ کے یکطرفہ پابندیوں کو نظرانداز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جاپان کی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر "تاکاشی تسکیوکا" جاپانی کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی خواہش مند ہیں جبکہ ان کا اپنی حکومت سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ جاپان کو ایران مخالف یکطرفہ امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنا چاہئے۔

انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

جاپانی نیوز چینل 'این ایچ کی' کے مطابق، جاپان میں قدرتی ذخائر کی کمی ہے اور اسے ایرانی تیل کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ایران، جاپان کی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے والا اہم ملک ہے۔

تاکاشی تسکیئوکا نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں سے جاپان کا متاثر ہونا غیرمنطقی بات ہے لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو قائل کرے کہ جاپان کو پابندیوں سے چھوٹ مل جائے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر جاپانی حکومت ستمبر تک امریکی انتظامیہ سے اپنا مطالبہ نہیں منوا سکی تو جاپانی کمپنیاں ایران کے بجائے دوسرے ممالک پر انحصار کرنے پر مجبور ہوں گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری