الیکشن سے قبل دھاندلی؛ سیہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی گرفتاری کا حکم جاری/ پنجاب کے چار افسران بھی معطل


الیکشن سے قبل دھاندلی؛ سیہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی گرفتاری کا حکم جاری/ پنجاب کے چار افسران بھی معطل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے شہر سیہون شریف اور سانگھڑ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے دھاندلی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ کر کے کہا کہ سیہون کے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو گرفتار کیا جائے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی سمیت پنجاب کے چار افسران کو بھی سرکاری حیثیت کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔

سرکاری افسران پر اپنے اختیارات کے نا جائز استعمال کا الزام ہے، مذکورہ چار افسران نے سیاسی مہم میں حصہ لیا۔

معطل افسران میں ڈی ایس پی پنجاب پولیس شبہاز احمد ڈھکو، ڈپٹی سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اللہ یار ڈھکو شامل ہیں۔

چنیوٹ کے سرجن ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد علی اور اسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر بی ایچ یو چنیوٹ عمران خان کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس 80 سیہون کے ایجوکیشن آفس میں ٹھپے لگانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اس انتخابی حلقے سے سابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری