تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، نگران وزیر داخلہ

پاکستان کے نگران وزیرداخلہ محمداعظم خان نے کہاہے کہ مختلف جماعتوں کے تمام سیاسی رہنمائوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاجاسکے۔

تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، نگران وزیر داخلہ

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کے باقاعدگی کے ساتھ کابینہ اجلاس ہورہے ہیں اور ملک کے بہترین مفاد میں قلیل مدتی فیصلے کئے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پچیس جولائی کو آزادانہ، منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت یاالیکشن کمیشن کی جانب سے کسی جماعت کی حمایت نہیں کی گئی، انتخابی مہم اورعوامی جلسوں کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساںمواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری