روس کی جولان میں عربی و غربی حمایت یافتہ دہشتگردوں پر شدید بمباری


روس کی جولان میں عربی و غربی حمایت یافتہ دہشتگردوں پر شدید بمباری

روسی طیاروں نے شام کی اسرائیل کے سرحدی علاقے جولان میں موجود عربی و غربی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ داعش پر زبردست بمباری کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے لبنانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی طیاروں کی جانب سے اسرائیل شام سرحد کے قریب جولان میں داعش کے مراکز پر بمباری کی جارہی ہے۔

یہ علاقے پہلے سعودی حمایت یافت باغیوں کے قبضہ میں تھے جو اب اسرائیل کی مدد سے داعش کے قبضہ میں آگئے ہیں۔

لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے اپنے زیر قبضہ 18 دیہات بغیر کسی جنگ کے داعش کے حوالے کر کے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

روسی طیارے کی جانب سے ان دیہات پر بمباری کی جارہی ہے جبکہ اس علاقہ میں موجود داعش کے ڈیڑھ ہزار جنگجو ہنوز مزاحمت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض مسلمان ممالک کے ذرائع ابلاغ بھی روسی اور شامی بلاک کے مقابلے میں امریکی، صہیونی اور عربی اتحاد کی حمایت میں بول رہے ہیں جن کی پیداوار داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی صورت میں ساری دنیا پر عیاں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری