امریکی انتہاپسند کی فائرنگ سے خاتون ہلاک، ملزم گرفتار


امریکی انتہاپسند کی فائرنگ سے خاتون ہلاک، ملزم گرفتار

امریکی ریاست لاس اینجلس کے ایک سپر اسٹور میں مسلح انتہاپسند شخص نے فائرنگ کرکے خاتون کو ہلاک اور 20 افراد کو یرغمال بنالیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کے سپر اسٹور میں مسلح شخص نے اپنی دادی پر 7 گولیاں برسائیں اور 20 افراد کو یرغمال بنالیا تاہم یرغمال افراد کو شدید چوٹ نہیں آئی، تین گھنٹے بعد ملزم نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مذکورہ کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اسی دوران مسلح شخص شہر کے سلور لیک سیکشن کے باہر ایک کھمبے سے ٹکراتے ہوئے اسٹور کے اندر داخل ہوگیا۔

پولیس کی فائرنگ اور مسلح شخص کے داخل ہونے پر سپر اسٹور میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا، متعدد افراد نے بھاگ کر جان بچائی، سپر اسٹور کے مسلسل تین گھنٹے کے محاصر کے بعد 28 سالہ ملزم نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں اخبار کے نیوزروم میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل امریکی شہر ہیوسٹن کے اسکول میں طالب علم کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شامل تھیں۔

یاد رہے کہ امریکا کے اسکول میں فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری