اہواز میں مندائیوں کے سالانہ غسل کے مراسم

مندائی، ایک غناسطی مذہب مندائیت کے پیروکار کو کہا جاتا ہے۔ یہ ایک باطنی مذہب ہے جو اپنا سلسلہ یوحنا اصطباغی سے ملاتا ہے۔ یہ ایران اور عراق سمیت جنوبی عرب میں اب بھی موجود ہیں۔ ایران میں اس مذہب کے پیروکار صوبہ خوزستان اور اس کے مرکزی شہر اہواز میں مقیم ہیں جو ہر سال حجرت آدم علیہ السلام کے یوم ولادت پر دریائے کارون میں غسل بجا لاتے ہیں اور دعا مانگتے ہیں۔