پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں عام مسلمانوں بالخصوص اہل تشیع کی شرکت لازمی ہے، آیت اللہ گلپایگانی


پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں عام مسلمانوں بالخصوص اہل تشیع کی شرکت لازمی ہے، آیت اللہ گلپایگانی

حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں مسلمانوں خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کی شرکت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شیعیان اہلبیت(ع) کا الیکشن میں شرکت نہ کرنا ان کی کمزوری کا باعث بنے تو الیکشن میں ان کی شرکت لازمی و ضروری ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں مسلمانوں خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کی شرکت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شیعیان اہلبیت(ع) کا الیکشن میں شرکت نہ کرنا ان کی کمزوری کا باعث بنے تو الیکشن میں ان کی شرکت لازمی و ضروری ہے۔

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا متن حسب ذیل ہے:

آیت الله العظمی صافی گلپایگانی:

سلام علیکم

پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا  ضروری ہے؟ 

با احترام و اکرام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آیت الله العظمی صافی گلپایگانی کا جواب :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

علیکم السلام و رحمة اللہ

اگر شیعیان اہلبیت(ع) کا انتخابات میں شرکت نہ کرنا ان کی کمزوری کا باعث بنے تو انتخابات میں ان کی شرکت لازم و ضروری ہے۔

واللہ العالم

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری