امام خامنہ ای: فلسطین کو یہودی سرزمین بنانے کا کابوس کبھی پورا نہیں ہوگا

امام خامنہ ای نے فرمایا: "اسرائیل کا فلسطین کو یہودی ریاست بنانے کا کابوس کبھی پورا نہیں ہوگا، نہ یہ قابوس پورا ہوگا اور نہ ہی صدی کی ڈیل کامیاب ہوگی۔"

امام خامنہ ای: فلسطین کو یہودی سرزمین بنانے کا کابوس کبھی پورا نہیں ہوگا

خبر ر ساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا: اسرائیل کا فلسطین کو یہودی بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اورصدی کا معاملہ اور سودا بھی شکست سے دوچار ہو جائۓگا۔

امام خامنہ ای نے فلسطین کو یہودی بنانے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کے شوم منصوبے اور نقشے کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیل کا فلسطین کو یہودی بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اورصدی کا معاملہ اور سودا بھی شکست سے دوچار ہو جائےگا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ حال ہی میں  ایک قانون منظور کیا ہے جس میں فلسطینی مسلمانوں  اور عیسائیوں سے فلسطین کی سرنوشت کا حق سلب کرکے اسے یہودیوں کو دیدیا گیا ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام کو عالمی سطح پر نسل پرستی قراردیا جارہا  ہے اور عالمی سطح پر اس کی مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ادھر امریکہ خاموشی کے ساتھ صدی کے معاملے کو بھی اپنے حامی عرب حکام کے ساتھ طے کررہا ہے اور فلسطین کو یہودی بنانے کے سلسلے میں اسرائیل کی بھر پور مدد کررہا ہے۔۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری