اسلام اباد؛ تین روزہ "ھو اِز حسین کانفرنس" اختتام پذیر + تصاویر


اسلام اباد؛ تین روزہ "ھو اِز حسین کانفرنس" اختتام پذیر + تصاویر

ھو اِز حسین؟/ پاکستان کی تین روزہ اس کانفرنس کے اہداف میں معاشرے میں امام حسین علیہ السلام کا پیغام و کردار کو عمل اور عشق کے ذریعے ترویج دینے اور یاران حسین کی خوبیوں کو عملی شکل میں پیش کرنے کا عہد شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ھو از حسین؟ پاکستان کی تین روزہ کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں تنظیم کے 11 چیپٹرز نے حصہ لیا جس میں کراچی، اسلام آباد، لاھور، پشاور، لاڑکانہ، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، واہ کینٹ، شیخوپورہ اور دیگر شامل تھے-

حجتہ الاسلام مولانا انور نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  دنیا کے ہر فرد تک امام حسین علیہ السلام کا پیغام پہنچانا ہماری زمہ داری ہے، ہمیں امام حسن کی معرفی خوبصورت کامون سے کروانی ہے- جو لوگ امام حسین سے دور ہیں وہ یتیم ہیں،  جس نے  امام حسین کو سمجھ لیا وہ  فقیہ ہے، امام حیسن ہم کو جنت لے کر جانا چاھتے ہیں-امام حیسن علیہ السلام ایک فکر کا نام ہے جہ انسانوں کو اصل ھدف تک پھنچانا چاھتے ہیں۔ یاران  امام حسین کی خوبیاں  علم،  یاد خدا، نماز، نیکیوں کہ رائج کرنا، برائیوں کو ختم کرنا، معاشرہ کی اصلاح وغیرہ ہیں-  ہمیں معاشرہ میں نمائندہ امام حسین  کے طور پر کردار نبھانا ہے- امام حیسن ھایت کا چراغ اور نجات کا سفینہ ہے، امام حسین نے لشکر حر کہ پانی پلاکر آب حیات کی ھدایت سے سیراب کیا۔ امام حسین سب کیلیے ھدایت کے مینار ہیں- امام علیہ السلام نے  اللہ کی صفت رحمانیت کے تحت سب کو باران رحمت میں لے لیا ہے- جو لوگ  امام حسین علیہ السلام سے دور ہیں وہ  یتیم ہیں- امام حسین ہم کو جنت  لے کر جانا چاہتے ہیں- امام حسین نے اپنا خون دیا لوگوں کہ جہالت اور گمراہی  سے نکالنے کیلئے- ھو از حسین کا رضاکار نماز نہ پڑھے یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ نماز بھی بغیر امام حسین کے نہیں ہوتی ہے- لوگوں کو ھدایت دینا بھی چیئرٹی ہے۔

رسول اکرم صہ کا فرمان ہے کہ " میں اور یتیم کو پالنے والا جنت میں اس طرح ہونگے جس طرح دو انگلیاں"۔

ہماری کوشش ہو جو لوگ امام حسین سے دور ہوکر یتیم ہوگئے ہیں ان  کو سمجھا کر، کوشش کر کے امام حسین سے نزدیک کریں۔

ھو از حسین پاکستان کی سربراہ زھرا راجپر نے کہا کہ  خلوص نیت سے کی جانے والی  چھوٹی کوشش کو بھی رب العزت لوگوں کے درمیان بڑھا کر پیش کرتا ہے-  ہو از حسین؟ دنیا کے 65 ممالک میں کام کر رہی ہے- اس کا مقصد  امام حسین کے کردار کے بارے میں عمل کے ذریعے شعور و آگاہی عوام الناس تک پہیچانا ہے۔ پاکستان میں والینٹئرز کی تعداد 500 سے اوپر ہے، یہ ایک فلاحی و تعلیمی تحریک ہے جس کا مقصد پیغام امام حسین کو رنگ، نسل، مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر دنیا تک پھنچانا ہے۔ نام حسین قیامت تک پہیلانا ہے- ہمارے  مستقبل کے ٹارگیٹ میں ہے کہ ہر سال 1000 خون کے عطیات جمع کئے جائیں، جبکہ تعلیمی وظائف، بچوں میں تحائف کی تقسیم، پودے لگانا وغیرہ شامل ہے۔

ھو از حسین پاکستان کی رہنما سیدہ معصومہ زیدی نے کہا کہ ہم نے 5 ایریاز کو چنا ہے جن میں کام کریں گے وہ ہیں  تعلیم، ماحول، صحت، مائکروفنانس اور  ہراسمینٹ پبلک ریلیشنز کے ھیڈ سید جواد کاظمی نے کہا کہ ہر انسان کے اندر انسانیت کی خدمت کا جذبہ موجود ہوتا ہے ہمارے پاس ایک ایکسٹرا لیئر ہے وہ ہے امام حسین سے انسپائیر ہو کر کام کرنا اور اس کام سے دوسروں کو انسپائیر کرنا ہے اس طرح ہمارے فنڈز جنریٹ ہوتے ہیں، ہمارے والینٹئر، پبلک اور دوست احباب کام سے متاثر ہو کر مدد کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری