تسنیم کی رپورٹ | ترکی میں تارکین وطن کے مکان خریدنے میں ہوشربا اضافہ، ایرانی تیسرے نمبر پر


تسنیم کی رپورٹ | ترکی میں تارکین وطن کے مکان خریدنے میں ہوشربا اضافہ، ایرانی تیسرے نمبر پر

اگرچہ گزشتہ سال کے آخری شش ماہی میں ترکی میں موجود تارکین وطن کی جانب سے خریدے گئے مکانوں کی تعداد 9 ہزار 598 تھی، تاہم رواں سال کے پہلے شش ماہی میں یہ تعداد خاطرخواہ اضافے کیساتھ 11 ہزار 816 تک پہنچ گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک اعداد و شمار کی تنظیم (TÜİK) نے رپورٹ دی ہے کہ جنوری 2018ء کے ابتداء سے جون 2018ء کے آخر تک تارکین وطن کی جانب سے خریدے گئے مکانات کی تعداد گیار ہ ہزار آٹح سو سولہ ہوگئی ہے۔

اس تعداد میں گزشتہ سال 2017 کی نسبت 11.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایران، عراق اور سعودی عرب سے جانے والے تارکین وطن ترکی میں مکان خریدنے والے مہاجرین میں سرفہرست ہیں۔

مختلف ممالک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے پیش نظر، عراقی باشندے 1987 رہائشی مکان خرید کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سعودی مہاجروں کی جانب سے خریدے گئے مکانات کی تعداد 1087 ہے۔

اسی طرح ایرانی تارکین وطن 944 مکانات خرید کر تیسرے نمبر ہیں۔

اس کے علاوہ روسی تارکین وطن نے ترکی میں تاحال 815 مکانات خریدے ہیں جبکہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے مہاجرین نے 719 مکانات خریدکر 5واں درجہ حاصل کیا ہے۔

اسی طرح کویتی باشندے بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے 606 مکانات خریدے ہیں جبکہ جرمن تارکین وطن نے 542، آذربائیجان کے 414، برطانیہ کے 412، اردن کے 373، مصر کے 268، یمن کے 263، یوکرائن کے 259، قطر کے 231، سویڈن کے 226، قزاقستان کے 188، فلسطین کے 178، ہالینڈ کے 176، ناروے کے 121 اور متحدہ عرب امارات کے 116 تارکین وطن چھٹے سے لیکر بالترتیب پندرھویں نمبر ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری