تربت میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ، ایک اہلکارجاں بحق


تربت میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ، ایک اہلکارجاں بحق

مند میں قائم پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تربت کے علاقے مند میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری