مشہد؛ میلاد مسعود ثامن الحجج، سلطان العرب والعجم کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کا جشن

میلاد مسعود ثامن الحجج، سلطان العرب والعجم، حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے "موسسہ شھید عارف الحسینی" کی طرف سے ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔

مشہد؛ میلاد مسعود ثامن الحجج، سلطان العرب والعجم کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کا جشن

میلاد مسعود ثامن الحجج، سلطان العرب والعجم، حضرت علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شھید عارف الحسینی کی طرف سے ایک عظیم الشان چشن کا اھتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے شعراء اور ذاکرین کے علاوہ مشھد مقدس میں مقیم پاکستانی اور بھارتی شعرائے کرام نے بھی امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں نظرانہ عقیدت پیش کیا اور حاضریں سے خوب داد وصول کی۔

ذاکر اہلبیت عمران کاظمی، علی عمران جعفری، ذاکر اہلبیت ناہید نے حاضریں سے خوب داد وصول کی۔

اس کے علاوہ مشہد مقدس سے ثناخوان حسنین، شباب باجوہ، وقاص زین اور دوسرے شعرائے کرام نے بھی اپنے کلام پڑھے جبکہ تلاوت کلام مجید کی سعادت علی عمران نے حاصل کی۔

پروگرام میں علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین امام ہشتم علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر دفتر مجلس وحدت مسلمین کو روشنیوں اور قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر دسترخواں رضوی کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔

پروگرام کے آخر میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس  حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے تمام مہمانوں کا پروگرام میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری