یمنی فوج کا حملہ،سعودی عرب کا بحیرہ قلزم سے تیل کی تجارت معطل کرنے کا اعلان


یمنی فوج کا حملہ،سعودی عرب کا بحیرہ قلزم سے تیل کی تجارت معطل کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ بحیرہ قلزم کے راستے تیل کی برآمدات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ بحیرہ قلزم کے راستے تیل کی برآمدات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

 سعودی حکام نے یہ اقدام دور روز قبل یمن کے یمنی سرکاری فوج کی جانب سے 2 سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کے باعث اٹھایا ہے۔

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن کے مزاحمتی تحریک نے انتہائی بڑے حجم کے حامل 2 سعودی آئل ٹینکروں کو بحیرہ قلزم میں نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک ٹینکر کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا محفوظ رہا تھا۔

آل سعود کی حکومت نے یمنی سرکاری فوج کے حملوں کے بعد عارضی طور پر آبنائے باب المندب کے راستے سعودی تیل کی برآمد روک دی ہے۔

خیال رہے کہ باب المندب کی آبنائے بحیرہ احمر میں داخل ہونے کا جنوبی راستہ ہے، مال بردار بحری جہازوں کی یہ انتہائی مصروف گزرگاہ ہے۔

 واضح رہے کہ  یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر یمنی سرکاری فوج کنٹرول رکھنے کی وجہ سے بحیرہ قلزم سے گزرنے والے بحری جہازوں پر نگاہ رکھنے کے قابل ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری