چین: عمران خان کابیان پاکستان چین کے درمیان سدابہارسٹریٹجک شراکت داری کامظہرہے


چین: عمران خان کابیان پاکستان چین کے درمیان سدابہارسٹریٹجک شراکت داری کامظہرہے

چین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے چین پاکستان تعلقات کے بارے میں بیان کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ یہ اس بات کاثبوت ہے کہ دونوں ملکوں میں داخلی صورتحال جیسی بھی ہوپاک چین سدابہارشراکت داری تبدیل نہیں ہوسکتی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہاکہ عمران خان نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کہاہے کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی تقریر میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ وہ چین کی ترقی کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اورپاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے اوروہ سمجھتے ہیں کہ یہ راہداری پاکستان کی ترقی میں اہمیت کی حامل ہے۔

ترجمان نے کہاکہ چین پاکستان میں حالیہ انتخابات پرنظررکھے ہوئے ہے اور خلوص دل سے امید کرتا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلی کاعمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا اور پائیداراستحکام حاصل ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری