ایران کی جانب سے پاکستان کی نئی حکومت کو مبارباد


ایران کی جانب سے پاکستان کی نئی حکومت کو مبارباد

ترجمان دفتر خارجہ ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران پاکستان میں عوام کی وسیع پیمانے پر انتخابات میں شرکت اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر نئی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ایران بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارباد پیش کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ہمسایہ برادر ملکوں کے مابین تعلقات کو پاکستان کی نئی حکومت کے تعاون سے پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔

قاسمی نے مزید کہا کہ ایران ماضی کی طرح ہمیشہ سے بالخصوص موجودہ دور میں دو مسلمان ممالک کے مابین تعاون کو دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کی خاطر مزید فروغ دینے کی ہمہ وقت تیار ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری