ایران کی جونیئر والی بال ٹیم ایشیائی چیمپئن

ایرانی ٹیم نے ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا۔ ۔

ایران کی جونیئر والی بال ٹیم ایشیائی چیمپئن

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم نے بحرین میں منعقدہ 19ویں ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں اپنے جنوبی کوریا  کےحریف کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی.

ایرانی والی بال ٹیم نے اس سے پہلے منعقدہ مقابلوں میں پانچ میچ جیت کربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

ایرانی کھلاڑیوں نے اپنے گزشتہ پانچ میچوں میں بالترتیب چین، جنوبی کوریا، ہندوستان، قازقستان اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کو شکست دی تھی

واضح رہے کہ ایران کی جونیئر والی بال ٹیم ایشیائی چمپین بننے کےعلاوہ 2019 کےعالمی مقابلوں میں شرکت کےلیے کوالیفائی  کر چکی ہے.

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری