یمنی نشانہ بازوں نے سعودی اتحاد کے مزید 8 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا


یمنی نشانہ بازوں نے سعودی اتحاد کے مزید 8 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے صراوح اور التحییا کے علاقوں میں آل سعود کے اتحادی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جبل الدخان اور جبل الدود میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں دو سعودی کرایے کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

یمنی فورسز نے  عسیر کے علاقے علب میں سعودی ایک بڑے حملے کو پسپا کردیاہے، عوامی رضا کارفورسز کا کہنا ہے کہ صوبہ حجہ کے شمال سرحدی علاقے میں ایک سعودی بکتر بند گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اور گاڑی میں سوار تمام فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کے علاقے باقم میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کرکے املاک کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں اور مکمل محاصرے کی بنا پر اس ملک میں دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت ہے۔اس کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری