انسانیت دشمن اسرائیل کا غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے جہاز پر حملہ


انسانیت دشمن اسرائیل کا غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے جہاز پر حملہ

صیہونی فوجیوں نے حسب سابق غزہ کا محاصرہ توڑنے کے مشن پر جانے والے بحری جہاز آزادی کو روک لیا ہے اور اسے مقبوضہ فلسطین کی بندرگا اشدود کی جانب لے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے قائم عالمی کمیٹی کے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے بتایا ہے کہ غزہ کے ساحلوں کے قریب پہنچنے کے بعد مذکورہ جہاز کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ واپسی، آزادی اور فلسطین نام  کے تین بحری جہازوں نے دو ماہ قبل یورپ کی بندرگاہوں سے غزہ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جن پر غزہ کے ساحلوں کے قریب اسرائیلی بحریہ نے حملہ کردیا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری